Saturday, April 20, 2024

کراچی : ڈینگی ایک اور مریض کی زندگی نگل گیا

کراچی : ڈینگی ایک اور مریض کی زندگی نگل گیا
September 20, 2016
کراچی (92نیوز) محکمہ صحت سندھ ڈینگی کی روک تھام میں ناکام۔ قاتل مچھر نے کراچی میں ایک اور زندگی کا چراغ بجھا دیا۔ 13سالہ بچی دم توڑ گئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1108 تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق قاتل ڈینگی کراچی گلشن اقبال میں تیرہ سالہ عروج محفوظ کی زندگی نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد تین ہو گئی۔ عروج کو پہلے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن غربت کے مارے والدین بل کی ادائیگی میں ناکامی پر بیٹی کو گھر لے آئے۔ عروج کو پانچ روز سے بخار، سردرد اور خون بہنے کی شکایت تھی۔ دوسری جانب ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار ایک سو آٹھ تک جا پہنچی لیکن محکمہ صحت ڈینگی پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔