Friday, March 29, 2024

کراچی : ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،کزن محفوظ رہا

کراچی : ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،کزن محفوظ رہا
January 10, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھ بیٹھا اسکا کزن محفوظ رہا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی۔

ڈیفنس خیابان رومی میں گولیوں سے چھلنی گاڑی کی اطلاع نے پولیس کی دوڑ لگوا دی۔

اہلکار موقع پر پہنچے تو گاڑی موجود تھی۔ مختلف حصوں پر دس سے زائد گولیوں کے نشان اور دروازے پر خون۔

یہ کس کی گاڑی ہے اور کون تھا اس میں سوار تحقیقات شروع ہوئیں تو معلوم ہوا کہ ایک زخمی نوجوان کو نجی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

پولیس ہسپتال پہنچی تو نوجوان جاں بحق ہوچکا تھا اور وہی اس گاڑی میں سوار تھا۔

نوجوان 22 سالہ عمران چاغی کا رہائشی تھا، پیچھا کرنے والی گاڑی سے فائرنگ ہوئی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ دیرینہ عداوت کا شاخسانہ ہے۔ سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ عمران کو ہسپتال لے جانے والے کزن سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔