Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، ڈیفنس میں 2 ملزمان گاڑی سے نیوی گیشن سسٹم چوری کرکے فرار

کراچی ، ڈیفنس میں 2 ملزمان گاڑی سے نیوی گیشن سسٹم چوری کرکے فرار
April 13, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے پوش علاقوں میں گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کرنے کا سلسلہ رک نہ سکا۔ ڈیفنس کے علاقے میں 2 ملزمان گاڑی سے قیمتی پینل اور نیوی گیشن سسٹم چوری کرکے فرار ہوگئے۔

 ایک ملزم شیشہ توڑ کر گاڑی میں داخل ہوا اور چوری کرتا رہا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر علاقے کا جائزہ لیتا رہا۔ ساؤتھ زون میں کافی عرصے سے گاڑیوں کا قیمتی سامان چوری کیا جارہا ہے لیکن ملزمان قانون کی گرفت سے دور ہیں۔

 دوسری جانب گزشتہ رات نیو کراچی سے گرفتار ملزم کی تفتیشی رپورٹ92 نیوز نے حاصل کرلی۔ آصف بلوچ عرف مرزا لیاری گینگ وار کے کمانڈر تاجو کیلئے کام کرتا تھا، جبکہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ ملزم نے اپنے بھانجے کے ساتھ ملکر گینگ وار کے مخالف گروپ کے 2 ملزمان کو بھی قتل کیا۔