Sunday, September 8, 2024

کراچی ، ڈیفنس فیز ون میں نجی اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

کراچی ، ڈیفنس فیز ون میں نجی اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی
April 16, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نجی اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس سے اسٹور میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ لگنےکی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ایک گھنٹے بعد آگ پرقابو پا لیا گیا ۔آگ لگنے سے گودام میں موجود اشیا جل کرخاکستر ہو گئیں ۔آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں کی جا سکی ۔