Monday, September 16, 2024

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں پارٹی کے دوران فائرنگ کرنیوالے کا نائنٹی ٹو نیوز نے سراغ لگالیا

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں پارٹی کے دوران فائرنگ کرنیوالے کا نائنٹی ٹو نیوز نے سراغ لگالیا
February 8, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں پارٹی کے دوران فائرنگ کر کےعلاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والا شخص علی اعوان کون ہے92 نیوز نے پتالگا لیا ملزم علی اعوان سرکاری ریٹائرڈ آفسر کا بیٹا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی ڈیفنس فیز 6 میں پارٹی کے دوران فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے  والا 'ہیرو' علی اعوان کون ہے؟ 92 نیوز نے پتا لگا لیا واقعے کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم علی اعوان سرکاری ادارے کا ریٹائرڈ افسر کا بیٹا ہے ملزم کا والد نجی سیکورٹی کمپنی کا مالک ہےآئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس تو لیا مگر پھر بھی ملزم علی اعوان اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے گرفتاری سے بچتا رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے صمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی اور اب تفتیش کے لیئے بھی پولیس کے سامنے حاضر نہیں ہو رہا۔پولیس ذرائع نےمزید بتایاکہ ملزم شہرسےفرارہے جب پارٹی میں موجود اپنے2 گارڈ کو  بھی شہر سے فرار کواچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس جائے وقوعہ سے ملنے والی گولیوں کے خول کا فرانزک مکمل کر چکی ہے اور اگر پارٹی میں استعمال ہونے والا اسلحہ ملزم علی اعوان کے والد کی سیکیورٹی کمپنی اسلحہ سے میچ ہوا تو سیکیوڑٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست دی جائے گی۔