Monday, May 6, 2024

کراچی ، ڈیفنس خیابان اتحاد میں سی سی ٹی وی کیمروں کے مانیٹرنگ سیل کا افتتاح

کراچی ، ڈیفنس خیابان اتحاد میں سی سی ٹی وی کیمروں کے مانیٹرنگ سیل کا افتتاح
January 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں سی سی ٹی وی کیمروں کے مانیٹرنگ سیل کا افتتاح کر دیا، کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ پائپ لائن میں ہے، شہر میں پہلے سے لگے کیمروں کی کوالٹی اچھی نہیں ہے۔ نجی تنظیم کے تعاون سے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے بعد  ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے مانیٹرنگ سیل کا افتتاح کر دیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ان مقامات پر کیمرے لگائے گئے ہیں جہاں اسٹریٹ کرائم اور حادثات زیادہ ہوتے ہیں۔کراچی کے مختلف مقامات پر  لگائے گئے کیمروں کی کوالٹی بہت خراب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر میں ہائی کوالٹی کے 12 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہریوں میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کئے،کراچی پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کہ وہ ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔