Thursday, April 25, 2024

کراچی، ڈیری مافیا کا دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کا من مانا اضافہ

کراچی، ڈیری مافیا کا دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کا من مانا اضافہ
July 12, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کا من مانا اضافہ کردیا۔ کئی علاقوں میں دودھ 120، روپے فی لٹر فروخت ہونے لگا۔ 92 نیوز پر خبر نشر ہوتے ہی شہری انتظامیہ حرکت میں آگئی اورمہنگا دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کردئیے۔ کراچی میں ڈیری  مافیا اپنے پرً پُرزے نکلنے لگی، شہر میں دودھ کی قیمتوں میں اچانک 10 روپے فی لیٹر کا من مانا اضافہ کردیا۔ کراچی میں اس  وقت دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے فی لیٹر ہے مگر دکانوں پر پہلے ہی دودھ 110 روپے لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا اور اب ڈیری فارمرز نے ریٹیل قیمت 120 لیٹر کردی۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ بھینسوں اور چارے کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں اس لئے دودھ کی قیمت میں اضافہ نہ گزیر تھا۔ دوسری جانب شہر میں  مہنگا دودھ فروخت ہونے کی خبر  92 نیوز پر نشر ہونے پر تو شہری انتظامیہ جاگ اُٹھی کمشنر کراچی کی ہدایت ٹیموں نے مختلف علاقوں  میں چھاپے مارے اور مہنگا دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے۔