Friday, May 3, 2024

 کراچی : ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن دودھڑوں میں تقسیم ،قیمتوں میں من مانا اضافہ میں کوشاں

 کراچی : ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن دودھڑوں میں تقسیم ،قیمتوں میں من مانا اضافہ میں کوشاں
May 7, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے دودھڑوں میں سے ایک دھڑا  دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر نے میں کوشاں ہے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں عوام کے خلاف گوالوں نے بھی گٹھ جوڑ بنا لیا ہے ۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے ایک دھڑا چاہتا ہے کہ وہ دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرے لیکن کمشنر نے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں کہ اگر کسی نے دودھ زائد قیمت پر بیچا تو اس کے خلاف کارروائی کی  جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق آج شہر کی زیادہ تر دکانوں پر دودھ سابق قیمت پر ہی فروخت ہوتا رہے ۔