Friday, April 26, 2024

کراچی: ڈیری ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت 4 روپےبڑھادی

کراچی: ڈیری ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت 4 روپےبڑھادی
January 11, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی والوں کو ملا مہنگائی کا جھٹکا ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کراچی نے کراچی میں فی لیٹر دودھ 4 روپے مہنگا کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں سرد موسم  میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت چار روپے فی لیٹر بڑھادی  ۔ ایسوسی ایشن طویل عرصےسے دودھ کے ریٹ میں اضافے پر کمشنر کراچی کے ساتھ مذاکرات کررہی تھی  مگر خاطر خواہ نتائج نا آنے پر کراچی کی 13 ایسوسی ایشنز نے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ شاکر عمر کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے دوران مزید آٹھ روپے کا اضافہ کر کے فی لیٹر دودھ 92 روپے کا ہو جائے گا۔شاکر عمر نے قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ حکومت کو دودھ کی  بڑھتی قیمت میں کمی کا فارمولا بھی بتا دیا۔ کراچی میں دودھ کی طلب ایک لاکھ 60 ہزار من یومیہ ہے جو پیداواری لاگت بڑھنے سے گھٹ کر 1 لاکھ من رہ گئی ہے ۔ شہر میں دودھ کئی مقامات پراب بھی 80 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے  ۔