Monday, September 16, 2024

کراچی، ڈی جی ویلوایشن کا اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم

کراچی، ڈی جی ویلوایشن کا اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم
March 19, 2018

کراچی ( 92 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے ٹوائلٹ سوپ، بے بی ڈائپرز اور ٹائلز سمیت 60 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ڈی جی  ویلوایشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے 150 سے زائد درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ڈی جی ویلوایشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ،عدالت نے فیصلہ دیا کہ  ڈی جی ویلوایشن کو قیمتوں کے تعین اور اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں۔