Wednesday, April 24, 2024

کراچی : ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اہم اجلاس ،محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

کراچی : ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اہم اجلاس ،محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا
September 24, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر  کی صدارت میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں محرالحرام میں سیکورٹی کے انتظامات پر اور اینٹی ٹیررسٹ ایکٹ کے تحت فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل میجر جنرل بلال اکبر کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں رینجرز کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں امن وامان بالخصوص محرام الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے انٹی ٹیررسٹ ایکٹ کے تحت فوری اور سخت کارروائی کا فصیلہ کیا گیا  ۔ محرم الحرام میں شر انگیز تقاریر کرنے ، مواد چھاپنے یا نشر کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی   ۔ ہوائی فائرنگ اور کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی ۔ علما کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں ۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے بھی اعلی افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی اور پولیس کے تمام یونٹس کو سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی  ۔ محرم الحرام میں کراچی کو اضافی نفری کے طور پر 3400 افسران اور جوان فراہم کیئے جائیں گے ۔