Saturday, April 20, 2024

کراچی : ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کا مقدمہ درج، مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل

کراچی : ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کا مقدمہ درج، مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل
May 11, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ ہفتے کی شب شاہ فیصل کالونی میں قتل کیے جانے والے ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کی تفتیش تیزی سے جاری ہے۔ پولیس نے تین حملہ آوروں کے خاکے بھی تیار کر لئے ہیں۔ ذوالفقار زیدی کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا جس میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔