Wednesday, April 24, 2024

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کا قوت خرید نہ رکھنے والے افراد کو ہیلمٹ مفت دینے کا اعلان

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کا قوت خرید نہ رکھنے والے افراد کو ہیلمٹ مفت دینے کا اعلان
May 31, 2015
کراچی (92نیوز)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نےقوت خرید نہ رکھنےوالےافرادکومفت ہیلمٹ فراہم کرنےکااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نےیہ اعلان ٹریفک پولیس افسران اوراہلکاروں کی کھلی کچہری سےخطاب میں کیا۔ انہوں نےافسران اوراہلکاروں کےمسائل سنےاورحل کیلئےکوششیں کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی،ڈی آئی جی ٹریفک امیرشیخ کاکہناتھاکہ ہیلمٹ کی پابندی شہریوں کی حفاظت کےپیش نظرلگائی جارہی ہے،جوشہری ہیلمٹ خریدنےکی قوت نہیں رکھتے،انہیں مفت ہیلمٹ فراہم کئےجائیں گے۔ ان کاکہناتھاہیلمٹ کی پابندی کوبلاوجہ تنقیدکانشانہ بناناسمجھ سےبالاتر ہے۔