Monday, May 13, 2024

کراچی، ڈکیتوں کی بریانی کے بہانے گھر میں گھسنے کی کوشش

کراچی، ڈکیتوں کی بریانی کے بہانے گھر میں گھسنے کی کوشش
December 28, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں ڈکیتوں نے واردات کے لئے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔ 4 لٹیروں نے بریانی دینے کے بہانے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ شہری کی حاضر دماغی پر ڈاکوئوں کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔ کراچی میں ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں 4 لٹیروں نے بریانی دینے کے بہانے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ فوٹیج میں ایک ڈاکو کو بریانی کی پلیٹ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک ڈاکو شہری کو بریانی دے رہا ہے جبکہ 3 ڈاکوﺅں کو سٹینڈ بائی پردیکھا جاسکتا ہے۔ شہری نے ڈکیتوں کی بریانی کو گھر کے برتن میں خالی کیا اور واپس آیا، پلیٹ واپس کرتے وقت جیسے ہی خطرے کا احساس ہوا دروازہ لاک کردیا۔ واردات ناکام ہوتے دیکھ کر چاروں ڈاکو بھاگ نکلے ۔فوٹیج میں مرکزی ڈاکو کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے۔