Friday, March 29, 2024

کراچی ، ڈکیت تاجر کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی لوٹ مار کر کے فرار

کراچی ، ڈکیت تاجر کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی لوٹ مار کر کے فرار
June 7, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بہادرآباد میں آج صبح ڈکیتوں نے ایک تاجر کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی لوٹ مار کی اور سکون سے فرار ہو گئے۔ ڈکیتوں نے عید کا تیسرا دن بھی نہ چھوڑا ۔ بہادرآباد میں لوٹ مار کیلئے چمچماتی گاڑی استعمال کی ۔ تاجر جیسے ہی گھر کے دروازے پر پہنچا، ایک ملزم نے آکر چابی کھینچ لی ۔ دوسرا ڈکیت گلی کے کونے سے بھاگتا ہوا آیا ۔ کچھ ہی دیر میں گاڑی سے 2 ڈکیت اترے اور تاجر کو گھر میں لے گئے جہاں صرف 5 منٹ کی لوٹ مار میں ایک کروڑ روپے، موبائل فون، زیورات اور ایل ای ڈی سمیت دیگر سامان لیکر گاڑی میں فرار ہو گئے۔