Saturday, May 18, 2024

کراچی : ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کو 50کروڑ بھتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکی

کراچی : ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کو 50کروڑ بھتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکی
November 8, 2016
کراچی (92نیوز) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول۔ خط میں 50 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں نہ دینے پر بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل فون پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ آج بھی خط ملا ہے۔ اس حوالے سے تمام حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ خط میں شہلا رضا سے 50 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں نہ دینے پر بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ خط راولپنڈی کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون سے لکھا گیا ہے۔ خط کے متعلق شہلا رضا کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ شہلا رضا کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا خط میں جو نمبرہیں ان کا موقف درست ہوگا شاید ان کو کوئی پھنسا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے لندن کی سم سے بھی دھمکیاں مل رہی ہیں‘ لندن والوں کی اردو صاف ہے۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پارٹی کا موقف رکھتی ہیں۔ خط کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری‘ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔ خط موصول ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی اور ایس ایس پی ساو¿تھ ثاقب اسماعیل میمن نے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی اور خط کے متعلق معلومات حاصل کیں۔