Wednesday, May 8, 2024

کراچی، ڈسٹرکٹ کورنگی کی 3 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی، ڈسٹرکٹ کورنگی کی 3 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
July 18, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ڈسٹرکٹ کورنگی کی 3 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ کورنگی گلزار کالونی، شاہ فیصل کالونی اور رفاع عام سوسائٹی کے علاقے شامل ہیں۔

کراچی میں ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا۔

متاثرہ علاقوں میں کسی بھی قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد جبکہ ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ادھر عید تعطیلات کے لئے نئی کورونا ایس اوپیز پر محکمہ داخلہ سندھ نے احکامات جاری کردیئے۔ صوبے بھر کی مویشی منڈیوں، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، مسافر بسوں میں داخلہ کورونا ویکسین سے مشروط کردیا گیا۔

بسوں اورٹرینوں میں سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ مویشی منڈیوں میں جانے والوں کو بھی کورونا ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا۔

فیصلہ عید الاضحیٰ پر شہریوں کی نقل وحمل اور کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔