Sunday, September 8, 2024

کراچی : ڈسٹرکٹ ملیر کے پانچ ایس ایچ اوز فارغ

کراچی : ڈسٹرکٹ ملیر کے پانچ ایس ایچ اوز فارغ
August 11, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں  ڈسٹرکٹ ملیر میں 5 ایس ایچ اوز کو برطرف کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ  شاہ لطیف، تھانہ گڈاپ، میمن گوٹھ،  ملیر سٹی  اور ملیر کینٹ کے ایس ایچ اوز برطرف کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ  تمام تر ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے الزام میں ہٹایا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق  گزشتہ روز بھی  ڈسٹرکٹ ملیر کے 14 ہیڈ محررز کو بھی ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔