Saturday, April 20, 2024

کراچی : ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی‘ 102 افراد گرفتار

کراچی : ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی‘ 102 افراد گرفتار
November 21, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف مقامات پر پولیس نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا اور پچاس موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں جبکہ سرچ آپریشن کے دوران پینتیس سے زائد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کیماڑی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ماڑی پور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ جیکسن کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا اور مختلف علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔

اس دوارن 23 مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔ شہر میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کر نے پر درخشاں اور ساحل پولیس نے 100 سے زائد منچلوں کو 50 سے زائد موٹر سائیکل سمیت تھانے میں بند کر دیاجبکہ ون ویِلنگ کے الزام میں 21 نوجوانوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔