Thursday, April 18, 2024

کراچی : ڈاکٹروں نے سندھ کی تاریخ میں پہلی بار ”تالو“ کی کامیاب سرجری کر لی

کراچی : ڈاکٹروں نے سندھ کی تاریخ میں پہلی بار ”تالو“ کی کامیاب سرجری کر لی
May 21, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں سول اسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ سندھ کی تاریخ میں پہلی بار ”تالو“ کی سرجری کامیاب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول اسپتال کو ملک کا بہترین اسپتال تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہاں کے تجربہ کار ڈاکٹرز نے ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس بار بھی سول اسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کیا۔ سندھ کی تاریخ میں پہلی بار ”تالو“ کی کامیاب سرجری کر لی گئی۔ patient   رقیہ بی بی کے ”تالو“ کی سرجری کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل اخلاق‘ ڈاکٹر اسد اعوان اور ڈاکٹر حیدر علی شامل تھے۔ آپریشن تھیٹر کمپلیکس میں ہونے والی سرجری سات گھنٹوں تک جاری رہی۔ کامیاب سرجری پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ دس بچوں کی والدہ رقیہ بی بی کو تین ماہ قبل تالو میں کینسر کا دانہ نکل آیا تھا جس کی وجہ سے ان کے تالو میں سوراخ ہو گیا تھا اور وہ بولنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہو گئی تھی۔