Friday, April 26, 2024

کراچی ، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی لڑکی عصمت سپرد خاک

کراچی ، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی لڑکی عصمت سپرد خاک
April 19, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں گذشتہ روز سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی لڑکی عصمت کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

 سرکاری ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی عصمت کی نمازجنازہ کورنگی میں ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے انجکشن لگانے والے شاہ زیب کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں ڈاکٹر ایاز کو بھی نامزد کیا گیا ہے جو مفرور ہے۔

 گرفتارملزم شاہ زیب نے بتایا کہ وہ ٹیکنیشن ہے۔ ڈاکٹر ایاز نے انجکشن لکھ کر دیا میں نے لگا دیا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے ڈاکٹر ایاز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔