Thursday, April 25, 2024

کراچی : ڈاکوؤں نے ہوٹلوں اور چائے کی دکانوں کو بھی لوٹنا شروع کردیا

کراچی : ڈاکوؤں نے ہوٹلوں اور چائے کی دکانوں کو بھی لوٹنا شروع کردیا
January 7, 2017

 کراچی(92نیوز)ڈاکو کراچی میں ہوٹلوں اور چائے کی دکانوں پر بھی لوٹ مار کرنے لگے  دہشت پھیلانے کے لیے ڈاکوؤں نے واردات کے بعد شہری پر فائرنگ بھی کرڈالی ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں گھر ، گاڑی اور دفاتر کے بعد اب کھلے عام ہوٹلوں اور چائے کی دکانوں پر بھی ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری سے لوٹ مار کرنے لگے ہیں ۔ گارڑن میں بھی سڑک کنارے چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کو ڈاکوؤں نے قیمتی اشیاء سے محروم کردیا ۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  دو ڈاکو موٹر سائیکل پر واردات کرتے ہیں اور باآسانی کئی افراد کے سامنے فرار ہوجاتے ہیں۔یہی نہیں ڈاکوجاتے جاتے دہشت پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کرتے ہیں ۔ جس سے موقع پر موجود عوام میں بھگدڑ مچ جاتی ہے خوش قسمتی سے فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔