Thursday, March 28, 2024

کراچی : ڈاکوؤں نے  گوشت کی مشہور برانچ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

کراچی : ڈاکوؤں نے  گوشت کی مشہور برانچ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
September 4, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں گوشت خور ڈاکوؤں نے  بقرعید کا بھی انتظار نہیں کیا۔ گوشت خور گروپ نے گوشت کے مخصوص برانڈ کی دکان کو ایک بار پھر لوٹ لیا۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی ۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی میں گوشت خور ڈاکوؤں نے  بقرعید کا بھی انتظار نہیں کیا، گوشت کے مخصوص برا نڈ کی دکان کو ایک بار پھر لوٹ لیا ، گوشت کے مخصوص برا نڈ کی دکان کو اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں 24 بار لوٹا جا چکا ہے۔ گروپ نے اس بار گلشن اقبال مسکن چورنگی پر گوشت کی دکان کو لوٹا اور فرار ہوگئے جبکہ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ہے ۔