Friday, April 26, 2024

کراچی ، ڈالمیا اور شانتی نگرمیں سرچ آپریشن، متعدد افراد زیر حراست

کراچی ، ڈالمیا اور شانتی نگرمیں سرچ آپریشن، متعدد افراد زیر حراست
November 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ رات گئے پولیس کی جانب سے ڈالمیا اور شانتی نگر کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کےنتیجےمیں دو منشیات فروشوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں پولیس کی خواتین سرچرنے بھی حصہ لیا۔ ادھر فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزموں کو  گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون اور چار لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ ملزموں میں امجد خان، افغار خان اور علی زید شامل ہیں۔ تینوں ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزموں نے طارق روڈ پر واقع ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کی تھی۔