Friday, April 26, 2024

کراچی ، چین کے قونصل خانے کے وفد کا عملے کے ساتھ کلفٹن میں قونصل خانے کا دورہ

کراچی ، چین کے قونصل خانے کے وفد کا عملے کے ساتھ کلفٹن میں قونصل خانے کا دورہ
November 25, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چین کے قونصل خانے کے وفد نےعملے کے ساتھ کلفٹن میں قونصل خانے کا دورہ کیا۔ پولیس اور رینجرز حکام نے وفد کو حملے سے متعلق بریفنگ دی۔ چائینزوفد نے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ چینی قونصل کے عملے نے جائے وقوعہ کی تصاویریں بھی لیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ  علی زیدی نے  شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کے  اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے۔ وفاقی وزیر نے جناح اسپتال میں زیر علاج سیکیورٹی گارڈ محمد جمن کی عیادت کی۔ علی زیدی نے سیکیورٹی گارڈ کی بہادری کو سراہا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا پاک چین دوستی پر وار ناکام ہو گیا ہے۔