Thursday, March 28, 2024

کراچی ، چین کے قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید

کراچی ، چین کے قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید
November 23, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چین کے قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے میں دوپولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ویزہ لگوانے کے لئے آنے والے باپ بیٹا بھی دہشتگردوں  کا نشانہ بن گئے۔ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا۔ کلفٹن میں چین کے قونصل خانے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر دہشتگردوں کا راستہ روکا۔ بہادر پولیس اہلکاروں نےجان دے دی لیکن دہشتگردوں کو راستہ نہ دیا۔ حملے میں دو پولیس اہلکار اے ایس آئی اشرف داود اورسپاہی عامر شہید ہوئے۔ ایک سیکیورٹی اہلکار محمد جمن زخمی ہوا۔ دہشتگردوں کے حملے میں باپ بیٹا بھی نشانہ بن گئے۔ محمد ظاہر اور نیاز ویزہ آفس میں معلومات کے لیے آئے تھے۔ پولیس اور رینجرز کی بروقت  کارروائی نے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔