Saturday, May 11, 2024

کراچی چیمبر آف کامرس نے ایکسل لوڈ قانون کی مخالفت کر دی

کراچی چیمبر آف کامرس نے ایکسل لوڈ قانون کی مخالفت کر دی
September 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی چیمبر آف کامرس اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز نے ایکسل لوڈ قانون کی مخالفت کردی  اور کہا ہے کہ اس قانون کے اچانک نفاذ سے کاروبار بُری طرح متاثر ہوگا ۔ وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے موٹر ویز اور ہائی ویز پر مال بردار گاڑیوں پر سامان کے وزن کی حد کم کردی  جس پر کراچی چیمبر آف کامرس کے نائب صدر کا کہنا ہے اچانک نفاذ سے کاروبار بری طرح متاثر ہوگا ۔آصف شیخ جاوید نے متبادل انتظامات کیے جانے تک معاملہ مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ کاٹی کی نائب صدر ماہین سلمان نے قانون کے اچانک نفاذ کو صنعتوں کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا  اور کہا کہ اخراجات میں اضافہ ہوگا ۔ کاٹی کے سابق صدر مسعود نقوی نے کہا کہ نئے قانون سے سامان کی ترسیل شدید متاثر ہوگی ،  صدر ریٹیلرز اینڈ ہول سیلرز گروپ انیس مجید کا کہنا تھا ایکسل لوڈ قانون کا فوری نفاذ نہیں ہوسکتا، اس کیلئے 5 سال کا وقت دیا جانا چاہیے ۔