Sunday, May 19, 2024

کراچی : چیف جسٹس نےکرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 2 خواتین ججز سمیت 4 افراد ملازمت سے برطرف

کراچی : چیف جسٹس نےکرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 2 خواتین ججز سمیت 4 افراد ملازمت سے برطرف
February 25, 2017
  کراچی(92نیوز)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی ریکارڈ میں رد و بدل کرنے اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 2 خواتین ججز سمیت چار افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا ۔ برطرف ہونے والوں میں گریڈ انیس کے افسران بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کرپشن اور تعلیمی ریکارڈ میں رد و بدل پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ نے دو خواتین مجسٹریٹ سمیت چار افراد کو ان کی ملازمت سے برطرف کردیا ۔ ادارے میں شفافیت اور اعلی اقدار کو مثال بناتے ہوئے ۔ ملزموں کے خلاف کارروائی کی گی ۔ برطرف ہونے والوں مجسٹریٹس میں امبر اقبال اور ماریہ جبار ڈوگر شامل ہیں دونوں مجسٹریٹس نے تاریخ پیدائش میں رد و بدل کرکے جج کی نوکری حاصل کی تھی ۔ امبر اقبال شکارپور اور ماریہ جبار کراچی شرقی میں مجسٹریٹ کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ ادھر کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ہائی کورٹ میں گریڈ انیس کے دو افسران ہمایوں جہانزیب اور اطہر محمود کو بھی برطرف کردیا  ۔ دونوں افسران نے فرنیچر کی خریداری میں کرپشن کرتے ہوئے ٹھیکیدار سے کمیشن وصول کیا تھا ۔ ہائی کورٹ رجسٹرار نے برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔