Tuesday, April 16, 2024

کراچی : چہلم کی سکیورٹی پر10ہزار رینجرز اہلکارتعینات کئے ہیں  : ڈی جی رینجرز  

کراچی : چہلم کی سکیورٹی پر10ہزار رینجرز اہلکارتعینات کئے ہیں  : ڈی جی رینجرز  
December 3, 2015
کراچی(92نیوز) ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ  چہلم کی سکیورٹی پر کراچی میں دس ہزاررینجرز اہلکار تعینات کئے ہیں عوام بلاخوف و خطر ووٹ ڈالیں سندھ رینجرز بھرپور سیکورٹی فراہم کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے  آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے ہمراہ ریگل چوک  کا دورہ کیا اور چہلم امام عالی مقام کے جلوس کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز اور پولیس دن رات محنت کرکے عوام کو سیکورٹی فراہم کر رہی ہے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملٹری پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے قاتلوں کو جلد پکڑ لیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے بغیر عوام بلا خوف و خطر ووٹ کاسٹ کریں۔ سندھ رینجرز کے سربراہ نے واضح کیا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہےکہ دہشت گرد کراچی میں دوبارہ منظم ہو رہے ہیں ایسا بالکل نہیں ہے۔