Tuesday, April 16, 2024

کراچی : چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس  حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیرہوگیا

کراچی : چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس  حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیرہوگیا
November 21, 2016

 

کراچی(92نیوز)کراچی میں چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ علامہ طالب جوہری نے مجلس پڑھی  جلوس کے شرکا نمائش چورنگی سے ہوتے ہوئے  ایم جناح روڈ پہنچے اور امام بارگاہ علی رضا کے سامنے مولانا نسیم حیدر کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی ۔

جس کے بعد جلوس ایک بار پھر اپنے مقررہ راستوں کی جانب گامزن ہوگیا، عزادار نوحہ خانی اور ماتم کرتے رہے جلوس  کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے فضائی جائزہ لیا، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے جامعہ کلاتھ پہنچے۔

جلوس ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر، عید گاہ اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔