Tuesday, May 7, 2024

کراچی ، چھاپے کے دوران گودام سے گدھوں کی کھالوں سے بھرے بورے برآمد

کراچی ، چھاپے کے دوران گودام سے گدھوں کی کھالوں سے بھرے بورے برآمد
April 28, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گودام سے گدھوں کی کھالوں سے بھرے 40 سے زائد بورے  برآمد کر کے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ گودام کے مالک کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ براستہ افغانستان گدھے کی کھالیں چین ایکسپورٹ کرتا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک نے کہا کہ گدھے کی کھالیں کہاں سے آئی ہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔