Wednesday, April 24, 2024

کراچی : چکن گونیا پر قابو پانےکیلئےضلع انتظامیہ نےجامعہ کراچی کے شعبہ زوالوجی سے مدد طلب کرلی

کراچی : چکن گونیا پر قابو پانےکیلئےضلع انتظامیہ نےجامعہ کراچی کے شعبہ زوالوجی سے مدد طلب کرلی
January 6, 2017

 کراچی(92نیوز)ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ضلع انتظامیہ نے ڈینگی اور چکن گونیا پر قابو پانے کے لئے جامعہ کراچی کے شعبہ زوالوجی سے مدد طلب کر لی۔۔ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کہتے ہیں انسداد چکن گونیا کے لئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے ڈی ایم سی سینڑل کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی اور چکن گونیا کے لئے جامعہ کراچی  کے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کام کیا جا رہا ہے۔ ابتدا میں پندرہ علاقوں میں بائی لوجیکل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کچرا اٹھانے کا مسئلہ اور اختیارات کا مسئلہ اپنی جگہ مگر عوام کو بیماریوں سے بچانا  بھی اہم مقصد ہے۔

ڈاکٹر طارق کا کہنا نے کہا کہ ڈینگی کا بائیولوجیکل سروے کیا جارہا ہے، دونوں کا ایک ہی مچھر ہے، گپی فش  کے ذریعے ڈینگی اور چکن گونیا کے لاروے کا خاتمہ کرینگے، گپی فش کی کمرشل بنیادوں پر افزائش بھی کی جا رہی ہے۔