Monday, September 16, 2024

کراچی : چکن گنیا نے بھی وبائی صورت اختیار کرلی

کراچی : چکن گنیا نے بھی وبائی صورت اختیار کرلی
April 12, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی میں جہاں گرمی نے اپنے ڈیرے ڈالے ہیں وہیں گندگی اور اسپرے مہم شروع نہ ہونے سے مچھروں کی افزائش کے باعث چکن گنیانے وبائی صورت اختیارکرلی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ملیرسے شروع ہونے والی چکن گنیاکی بیماری اب گلبہارکے مختلف علاقوں میں بھی گندگی اور اسپرے مہم شروع نہ ہونے کی وجہ سے پھیل گئی۔ چکن گنیاکے شکارہونے والے افرادگھروں میں ہی قید ہوکررہ گئے ہیں جن کا کہناتھاکہ حکومت مچھروں کے خاتمے کے لئے مؤثراقدامات کرے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چکن گنیا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعدادسینکڑوں میں ہے لیکن محکمہ صحت کی جانب سے چکن گونیا سے بچاؤ کے لیئے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔