Tuesday, May 14, 2024

کراچی، چڑیا گھر میں بنا مغل باغ جلد شہریوں کیلئے کھول دیا جائیگا

کراچی، چڑیا گھر میں بنا مغل باغ جلد شہریوں کیلئے کھول دیا جائیگا
December 10, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی والوں کے لئے اچھی خبرآگئی۔ چڑیا گھرمیں بنا برسوں  پرانا مغل باغ جلد شہریوں کے لئے کھول دیا جائیگا۔ چڑیا گھر میں 1960 میں تعمیر کئے گئے مغل باغ کی سوئی قسمت جاگ گئی۔ قدیم باغ سے کچرے کی صفائی کرکے تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا فواروں کی مرمت تو کہیں رنگ و روغن کا کام جاری ہے، خوبصورت پھول اور ناریل کے درخت بھی اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔ مغل باغ کے کھلنے کی خبر پر شہری بھی خوش ہیں کہتے ہیں باغ کو عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کے ہر ممکن  اقدامات کئے جارہے ہیں۔