Saturday, May 11, 2024

جاوید ہاشمی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں: عمران خان

جاوید ہاشمی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں: عمران خان
January 1, 2017

کراچی (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں گندگی کی انتہا ہے۔ کراچی میں مافیا پانی کے اوپر پیسہ بنا رہا ہے۔ چوری کے پیسے سے دبئی میں پراپرٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔ کسی کو فکر نہیں کہ کراچی کے حالات کیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگوں کو اکٹھا کریں گے۔ 2017 انصاف اور انتخابات کا سال ہے۔ انصاف کا سال پاناما سے شروع ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جاویدہاشمی جھوٹ پلس ہیں، ان کادماغی توازن ٹھیک نہیں۔ جھوٹوں کی داستان شریفوں کی ہے۔ غداری کرنے والوں کو پارٹی سے نکال رہے ہیں۔ امید ہے پاناما کیس کی روزانہ کی بنیادپر سماعت ہو گی۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کراچی ائیرپورٹ روانہ ہو گئے جہاں  سے وہ اسلام آباد جائیں گے۔