Thursday, March 28, 2024

کراچی ، چوری اور چھینی گئی 20 کاریں،75موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے

کراچی ، چوری اور چھینی گئی 20 کاریں،75موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے
December 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز) اینٹی کار لفٹنگ سیل کراچی نے چوری اور چھینی گئی 20 سے زائد کاریں اور 75 موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کردیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی  ڈاکٹر امیر شیخ  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کی مثبت کارکردگی کی تعریف، اور منفی کاموں کی نشاندہی کریں۔ اے سی ایل سی کے  تحت تقریب  میں ایڈیشنل آئی  کراچی امیر شیخ نے گاڑیاں مالکان کے حوالے کیں ،  کراچی پولیس چیف  کا کہنا تھا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کا گراف نیچے آیا ہے ۔ ڈاکٹر امیر شیخ  کا کہنا تھا کہ کراچی میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر کام نہیں ہو رہا ہے ،چائنیز قونصلیٹ پر حملے میں استعمال ہونے والی کار 6سال پہلے مر جانے والے شخص کے نام پر تھی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی مثبت کارکردگی کو سراہیں اور منفی کاموں کی نشاندہی بھی کریں۔