Tuesday, April 23, 2024

کراچی : چوروں نے 15 دکانوں کا صفایا کردیا

کراچی : چوروں نے 15 دکانوں کا صفایا کردیا
September 24, 2016
کراچی(92نیوز)ریڈیو پاکستان کے قریب اُردو بازار میں نقب زنی کی واردات  کے دوران چوروں نے مارکیٹ کی پندرہ سے زائد دکانوں کے تالے کاٹ کر  ہزاروں روپے کی  نقدی لوٹ  لی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی ایک اور مارکیٹ  نقب زنی  کی واردات کا شکار ہوگئی ،  نامعلوم ملزموں نے رات کے اندھیرے میں 15 سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر  نقدی لوٹ لی جبکہ  مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ  مارکیٹ میں لوٹ مار کے وقت ایک ہی چوکیدار موجود تھا ،چوکیدار نے واردات کے بارے میں  بتایا کہ  چار نامعلوم چور مارکیٹ کے اندر سیوریج کی لائن سے داخل ہوئے ۔ چوروں نے اسے  رسی سے باندھ کر دکانوں کے تالے کاٹے اور  لوٹ کر اسی راستے سے فرار ہو گئے۔ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ چوکیدار کے بتائے ہوئے سیوریج  کی لائن سے چوروں کا آنا ناممکن ہے۔ سیورج کی لائن بہت تنگ اور بدبو دار ہے۔ آرام باغ پولیس نے  چوکیدار کو اس کے مشکوک بیان کے باعث ۔حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔