Sunday, May 12, 2024

کراچی، چوتھے دن بھی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری

کراچی، چوتھے دن بھی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری
August 6, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایف ڈبلیو او کے تحت نالوں کی صفائی کا چوتھا دن ہے نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے، ایف ڈبلیو او گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ کو صاف کرنے میں مصروف ہے، اب تک چھ ہزار ٹن کچرا نکالا جا چکا ہے۔ کراچی کو برسات میں ڈوبنے سے بچانا ہے۔ ایف ڈبلیواو کی جانب سے نالے صاف کرنے کا مشن، گجر نالے سمیت بڑے نالوں کی صفائی چوتھے دن بھی جاری ہے۔ ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں گجر نالہ، کورنگی نالہ اورمواچھ نالہ سے کچرا نکالنے میں مصروف ہیں۔ بھاری مشینریوں کے ذریعے نالوں سے کچرا نکالا جارہا ہے اور ڈمپر کے ذریعے شہر سے باہر ڈمپ کیا جا رہا ہے۔ ایف ڈبلیو او کے مطابق اب تک چھ ہزار ٹن کچرا نکالا جا چکا ہے۔ شہری خوش ہیں کہ اس بارے ٹھیک سے نالے صاف ہو رہے ہیں۔ حکام کے مطابق تین بڑے نالوں پرچالیس مقامات پر چوک پوائنٹس تھے جہاں برسات میں پانی جمع ہو کر آبادی میں داخل ہو جاتا تھا۔ چالیس میں سے پچیس مقامات کو کلیئر کیا جا چکا ہے، جبکہ باقی پوائنٹس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔