Friday, March 29, 2024

کراچی: چند منٹ کی بارش، کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، ایک سو سترہ فیڈر ٹرپ کر گئے

کراچی: چند منٹ کی بارش، کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، ایک سو سترہ فیڈر ٹرپ کر گئے
July 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں چند منٹ کی بارش نے متعدد علاقوں کو اندھیروں میں ڈبو دیا۔ ایک سو سترہ فیڈر ٹرپ کر گئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق بارش کے باعث چودہ سو پچاس میں سے ایک سو سترہ فیڈر ٹرپ ہوئے۔ تیز ہوا کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کے تار ٹو ٹ گئے جس کے باعث فیڈر خود بند کئے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے کچھ حصے میں کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ گھارو پپری اور حب پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔