Saturday, April 20, 2024

کراچی، چشتی نگر کے گھر غیر قانونی قرار، مکینوں کا وزیر بلدیات کے گھر گھس کر احتجاج

کراچی، چشتی نگر کے گھر غیر قانونی قرار، مکینوں کا وزیر بلدیات کے گھر گھس کر احتجاج
November 26, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چشتی نگر کے مکینوں نے کے ڈی اے کی جانب سے گھروں کو غیر قانونی قرار دینے کیخلاف وزیر بلدیات کے گھر میں گھس کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کئی سال سے رہائش اختیار کی ہوئی ہے اور ہر قسم کا ٹیکس بھی ادا کررہے ہیں۔ گلستان جوہر بلاک 10 چشتی نگر کے مکینوں نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنالیا۔ ہنستے بستے آشیانے مسمار ہونے کے خوف پر صوبائی وزیر بلدیات کے گھر جاپہنچے، نعرے بازی کی گئی۔ کے ڈی اے نے رہائشیوں کے مکانات غیرقانونی قرار دیے تو مکین سراپا احتجاج بن گئے اور وزیربلدیات کے گھر کے اندر تک پہنچ گئے۔ مظاہرین نے کے ڈی اے کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دیا اور کہا کئی برسوں سے رہائش اختیار کی ہوئی ہے اور ٹیکسز بھی ادا کرتے ہیں ۔۔ لیکن مافیا زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے گھر نہ گرانے کا یقین دلایا۔ جیالے وزیر نے یقین دہانی کروائی تو مکینوں کی جان میں جان آئی اور احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد گھروں کو روانہ ہوگئے۔