Sunday, September 8, 2024

کراچی: چاکیواڑہ میں پولیس مقابلہ، ٹارگٹ کلر ہلاک، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، دو دہشتگردوں سمیت چھے ملزم گرفتار

کراچی: چاکیواڑہ میں پولیس مقابلہ، ٹارگٹ کلر ہلاک، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، دو دہشتگردوں سمیت چھے ملزم گرفتار
August 28, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کےعلاقے چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر مارا گیا۔ مختلف علاقوں سے دو دہشت گردوں سمیت چھے ملزم گرفتار ہوئے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے متحدہ کے سیکٹر آفس پر چھاپہ مار کر تین کارکن حراست میں لے لئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ٹارگٹ کلر کا تعلق گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے تھا، ملزم سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا، ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث تھا۔ مبینہ ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ فاروق بیگ اور لیاقت حسین کے قبضے سے دو دستی بم، دو پستول اور دو موٹرسائیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ادھر شارع نور جہاں اور اقبال مارکیٹ میں پولیس مقابلوں کے بعد چار ملزم پکڑے گئے جبکہ پنجاب کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ضلع ساؤتھ میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں متحدہ کے سیکٹر پر چھاپہ مار کر تین کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔