Friday, April 26, 2024

کراچی : چار پولیس اہلکاروں کے اغوا کےبعد قتل کے مقدمہ کا چلان عدالت پیش کر دیا گیا  

کراچی : چار پولیس اہلکاروں کے اغوا کےبعد قتل کے مقدمہ کا چلان عدالت پیش کر دیا گیا  
September 10, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں چارپولیس اہلکاروں کو اغوا کے بعد قتل کے معاملہ پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا جسے  عدالت نے منظور کرتے ہوئے مقدمہ اے ٹی سی4 کو منتقل کر دیا۔ چالان کے مطابق 2010 میں سینٹرل جیل کے اہلکار سمیت4 اہلکاروں کوعزیر بلوچ اور دیگر ملزموں نے اغوا کیااور قتل کرکے ان کی لاشیں بھی پھینک دی گئیں ۔