Monday, May 13, 2024

کراچی پیکیج کا سن رہے ہیں ، امید ہے وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دے گی ، بلاول بھٹو

کراچی پیکیج کا سن رہے ہیں ، امید ہے وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دے گی ، بلاول بھٹو
September 4, 2020
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کراچی پیکیج کا سن رہے ہیں۔ امید ہے وفاقی حکومت ہماری عوام کو ریلیف دے گی۔ بلاول بھٹو نے وزیراعلی ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بارشوں میں کراچی ڈوبنے کی وضاحت پیش کی۔ سندھ حکومت کے گن بھی گائے۔ بلاول نے اندرون سندھ میں بارشوں سے نقصانات گنوائے اور وزیراعظم عمران  خان کے دورے سے بڑی امیدیں بھی باندھ لیں۔ بلاول بھٹو نے کہا تین نالوں کی صفائی کافی نہیں، مزید مدد کی جائے۔ تین نالے صاف کرنے سے بات نہیں بنے گی۔ امید ہے کہ وزیراعظم پورے صوبے کے لئے ریلیف کا اعلان کرے گا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کراچی کے معاملے پر وفاقی حکومت کی سنجیدگی کا بھی اطراف کیا اور کہا نظر آرہا ہے شاید وفاقی حکومت سنجیدگی کے ساتھ کراچی میں منصوبے شروع کرے۔ انہوں نے کراچی کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کے فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کراچی کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ انتہائی غلط ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے وفاقی وزرا کے بیانات پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب قدرتی آفات آتی ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اپنا پیسہ استعمال کرو۔ انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کی خواہش بھی ظاہر کی اور کہا پیپلزپارٹی کے لئےاعزاز ہو گا کہ اے پی سی کی میزبانی کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت جلد ہی کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا اعلان کرے گی۔