Thursday, April 25, 2024

کراچی ،پیپلزیونٹی کے وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات

کراچی ،پیپلزیونٹی کے وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات
April 21, 2018
کراچی (92 نیوز ) پیپلزیونٹی کے وفد نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی ، پی پی چیئرمین نے پی آئی اے ریفرنڈم میں کامیابی  کو ملازمین کی فتح قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملازمین نے ن لیگ کے ذاتی مقصد کیلئے فروخت کے منصوبے کو شکست دی ، پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی شدید مخالفت کرے گی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ادارہ بچانے کیلئے تمام یونینز اتحاد برقرار رکھیں۔