Thursday, March 28, 2024

کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے سولجر بازار کی یوسی بارہ وارڈ چار میں شناختی کارڈز نہ ہونے پر چار پولنگ افسران کو باہر نکال دیا

کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے سولجر بازار کی یوسی بارہ وارڈ چار میں شناختی کارڈز نہ ہونے پر چار پولنگ افسران کو باہر نکال دیا
December 5, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کراچی سولجر بازار کی یو سی بارہ وارڈ چار میں شناختی کارڈز نہ ہونے پر چار پولنگ افسران کو باہر نکال دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کراچی سولجر بازار کی یو سی بارہ وارڈ نمبر چار کے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور عملے کے شناختی کارڈز چیک کرنا شروع کر دیے۔ اس دوران علی زیدی نے شناختی کارڈز نہ ہونے پر چار پولنگ افسران کو پولنگ سٹیشن سے ہی باہر نکال دیا جن میں عمران خان، محمد شبیر، سید محمود عالم اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر نوید رضی شامل ہیں۔ علی زیدی کے ساتھ ان کے ذاتی محافظ بھی موجود ہیں۔ ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کی پولنگ ایجنٹ اپنے طور پر خود ہی پریزائڈنگ آفیسر بن بیٹھیں۔ علی زیدی نے ان کی بھی خوب کلاس لی۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر تنویر زکی کو انہی بے ضابطگیوں سے بچاؤ کے لیے دو مہینے سے درخواست کر رہے ہی مگر انہوں نے سنجیدہ نہیں لیا، ان پر ایف آئی آر درج کرائیں گے۔