Wednesday, May 1, 2024

کراچی ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے آفتاب جہانگیر کی ایم پی اے رابستان میں تلخ کلامی

کراچی ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے آفتاب جہانگیر کی ایم پی اے رابستان میں تلخ کلامی
October 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تبدیلی ٹرین کے مسافر آپس میں ہی لڑ پڑے ، سرجانی ٹاؤن میں تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب جہانگیر اور ایم پی اے رابستان خان میں تلخ کلامی ہوئی ،  حامیوں کا ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا ۔  ادھر رابستان خان نے جھگڑے کی تردید کردی جبکہ کراچی ڈویژن کے صدر نے نوٹس لے لیا۔ کراچی میں تبدیلی ٹرین کے دو مسافروں میں جھگڑا ہوا، رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر اور رکن سندھ اسمبلی رابستان خان میں تلخ کلامی کا واقعہ سرجانی میں پیش آیا۔ ارکان کی دیکھا دیکھی، حامی بھی میدان میں  کود پڑے، لاتوں، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا، حامیوں کا غصہ پھر بھی ٹھنڈا نہ ہوا، ایم این اے آفتاب جہانگیر کی گاڑی پر بھی مکوں کی بارش کردی تاہم رابستان خان تماشہ دیکھتے رہے۔ ادھر رکن سندھ اسمبلی رابستان خان نے جھگڑے کی تردید کردیاور کہا کہ  آفتاب جہانگیر بھائی ہیں، کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان کا نوٹس، معاملہ ڈسپلنری کمیٹی بھجوانے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہر پہلو سے تحقیقات کریں گے۔