Saturday, May 18, 2024

کراچی ، پی ایس پی رہنما عبدالحبیب فائرنگ سے جاں بحق

کراچی ، پی ایس پی رہنما عبدالحبیب فائرنگ سے جاں بحق
February 19, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے سخی حسن میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ایس پی رہنما عبدالحبیب جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق میٹروول کے رہائشی عبدالحبیب کا پراپرٹی کا کاروبار اور پلاسٹک کے سامان کی فیکٹری تھی ۔  ترجمان پی ایس پی کے مطابق مقتول ان کی پارٹی کا رہنما تھا، الیکشن بھی لڑا، آصف حسنین کہتے ہیں مقتول ایک بے ضرر انسان تھا۔ دوسری جانب  کراچی کے ہی علاقے قائد آباد میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رات گئے کراچی میں قائد آباد پل کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے  ،زخمیوں میں ڈرائیور اور ڈاکٹر شامل تھے ۔ ڈاکٹرکی شناخت وسیم اور ٹیکسی ڈرائیورکی طیب کے نام سے ہوئی جبکہ دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر وسیم کے بیٹے شیر اعظم کے مطابق نامعلوم افراد نےگھر واپس جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا، ملزموں نے والد کو گاڑی سےاترنے کا کہا والد کے انکار پر فائرنگ کردی۔