Thursday, April 18, 2024

کراچی : پی ایس 127 ملیر کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

کراچی : پی ایس 127 ملیر کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
September 8, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں پی ایس 127 ملیر کا انتخابی دنگل سج گیا۔ پولنگ کا آغاز حسب روایت 30 منٹ تاخیر سے ہوا۔ ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار مد مقابل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایک سو ستائیس ملیر پر پولنگ کا آغاز حسب روایت تیس منٹ تاخیر سے ہوا۔ پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ ایم کیو ایم کے وسیم احمد، پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ بلوچ اور تحریک انصاف کے ندیم میمن مدمقابل ہیں۔ حلقے میں دو لاکھ سات ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد مرد جبکہ اکیانوے ہزار خواتین شامل ہیں۔ مردوں کیلئے دوسو تریپن‘ خواتین کیلئے دوسو چونتیس بوتھ بنائے گئے ہیں۔ انچاس پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کے اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پی ایس ایک سو ستائیس کی سیٹ اشفاق منگی کی جانب سے ایم کیوایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔