Sunday, September 8, 2024

  کراچی : پچیس سال بعد موسیقی کا میلہ سج گیا

   کراچی : پچیس سال بعد موسیقی کا میلہ سج گیا
August 9, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں25 سال بعدموسیقی کامیلہ سج گیا،صوفی وپاپ میوزک کےملاپ اور گلوکاروں کی جادوبھری آوازنےسماں باندھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم کراچی فیسٹیول میں موسیقی کاایسامیلہ سجاکہ شہرقائدکی راتیں ایک بارپھر جاگنےلگیں۔ نامورگٹارسٹ عامرذکی نےایساسماں باندھاکہ دیکھنےاورسننےوالوں پرسحر طاری ہوگیا۔ میلےمیں موجودشائقین باالخصوص خواتین نےعامرذکی کی پرفارمنس کوبےحدسراہااورتعریفوں کےپل باندھ دیے۔ نامورگلوکاروں کےساتھ نئےفنکاروں نےبھی آوازکاایساجادوجگایاکہ شائقین جذبات پرقابونہ رکھ سکےاورجھومنےپرمجبورہوگئے۔