شہر قائد میں سات پولیس اہلکاروں کی وحشیانہ ٹارگٹ کلنگ
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں فائرنگ کے2 مختلف واقعات میں انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی پر تعینات 7 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں پولیو ورکرزکی سکیورٹی پر تعینات تین پولیس اہلکاروں کو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی شہید ہو گئے تاہم حملے میں پولیو ورکرز محفوظ رہے جس کے بعد دہشت گردوں نے کچھ ہی فاصلے پر موجود پاکستان بازار تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کی
جس کے نتیجے میں مزید چار اہلکار شہید ہو گئے۔ ایس پی اورنگی کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جن کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ، وزیرداخلہ سندھ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔